سوات:برہ بانڈی سوات میں حکمران جما عت سے تعلق رکھنے والے سلطان روم اور محمد روم نے ہما ری اراضی پر سینکڑوں افراد کے سا تھ زبر دستی قبضہ کرلیا ہے،پو لیس بھی مخالفین کی اثر ورسوخ کی وجہ بے بس ہیں اورابھی تک انہوں نے ایف آئی آر درج نہیں کیا ہے، چیف جسٹس آف پا کستان اور وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ اور پو لیس کے اعلیٰ حکام ہمیں انصا ف فراہم کریں اگر ہمیں انصا ف نہیں ملا تو ہم متا ثر ہ خا ندان کے افراد اجتما عی خود سوزی کریں گے ان خیا لات کا اظہا ر برہ با نڈی سوات کے رہا ئشی عقل رحمن،حبیب الرحمن ولد مسین خان نے سوات پریس کلب میں پریس کا نفرس کر تے ہو ئے کیا ہم نے محمد امین ولد بادشاہ خان سے اراضی خرید لی ہے جو ہما رے بھا ئیوں کے نام انتقال ہو چکی ہے۔حکمران پا رٹی سے تعلق رکھنے والے ہما رے پڑوسی سلطان روم، محمد روم نے ہم سے ہماری اراضی خریدنے کی کوشش کی ہمارے انکار پر با مسلح درجنو ں افراد کے سا تھ ہما ری اراضی پر زبر دستی قبضہ کر دیا ہما رے اراضی میں درخت کاٹ دئیے گئے اور زبر دستی میں گیٹ لگا دیا، ہم نے کا نجو پو لیس کو فون کیا تو کہا گیا کہ آرہے ہیں لیکن پو لیس اہلکا ر نہیں آئے ہم خود پولیس سٹیشن گئے اور پو لیس آگئے لیکن مخالفین کی تعدادزیا دہ ہونے کے وجہ سے اراضی پر قبضے کا سلسلہ جا ری رہااور پولیس اہلکا ر بھی بے بس ہو گئے انہون نے ابھی تک ہما رے سا تھ ہو نے والے ظلم کا مقدمہ درج نہیں کیا ہے ہما رے اراضی پر قبضہ ہو نے کے با وجو د سلطان روم،محمد روم کی جا نب سے دھمکیا ں مل رہی ہیں ہما را ایک بھا ئی فضل رحمن ولد مسین خان اور سلطان روم کا ایک بھا ئی خا ئستہ با چا امر یکہ میں رہا ئش پذ یر ہیں تو انہوں نے اپنے بھا ئی کے زریعے ہما رے بھا ئی کو قتل کرنے کی بھی دھمکی دی اور ہمیں بھی جا ن سے ما رنے کی دھمکیا ں دے رہے ہیں اسلئے اگر امر یکہ اور پا کستان میں ہما رے خاندان کے کسی فرد کو جا نی یا ما لی نقصا ن پہنچ کیا تو ہما رے ذمہ دار سلطان روم،محمد روم اور خا ئستہ با چہ ہوں نگے انہوں نے کہا کہ سلطان روم کہہ رہے کہ ہما را وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان تک تعلق ہے آپ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے انہوں نے کہا کہ ہم بے بس ہیں اس لئے حکو مت پا کستان سے انصا ف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں اگر ہمیں انصا ف نہیں ملا توہم مجبور ہو کر خا ندان کے تمام افراد خود سوزی کریں گے اس لئے حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرکے ہما ری اراضی مخالفین سے واگزار کریں
758 total views, no views today



