سوات:تھانہ شموزی پولیس کی کارروائی قتل اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار, آلہ قتل کلاشنکوف, پستول اور 6 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد
گزشتہ روز تھانہ شموزئی کے علاقہ زرخیلہ میں فائرنگ کی واردات ہوئی تھی جس میں مقتول عجب خان ولد احمد جان سکنہ زرہ خیلہ جو اپنے کھیتوں سے واپس گھر آرہا تھا گھر کے قریب پہنچتے ہی درینہ دشمنوں نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے زخمی کیامقتول کے بھتیجے نے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر اپنے چچا کو ہسپتال پہنچایا جو زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، بھتیجے کے دعویداری پر تھانہ شموزی پولیس نے ملزمان خیل ولد محمد علی سکنہ تیرنگ اور سلیمان ولد محمد زیب سکنہ تیرنگ کے خلاف تھانہ شموزی میں مقدمہ علت 324جرم 302-34درج کیا گیا۔
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے ایس پی لوئر سوات شاہ حسن کو فوری طور ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ایس پی لوئر سوات شاہ حسن نے ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ ساجد ممتاز کے سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی، جس میں ایس ایچ اُو تھانہ شموزی شہنشاہ خان و دیگر پولیس شامل تھے، جنہوں نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان تک رسائی حاصل کرکے خیل ولد محمد علی سکنہ تیرنگ اور سلیمان ولد محمد زیب سکنہ تیرنگ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل کلاشنکوف اور پستول بھی برآمد کرلی۔ وجہ عداوت سابقہ دشمنی ہے۔
اسی طرح ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ ساجد ممتاز کے نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ شموزی شہنشاہ خان نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے چوری شدہ 6عدد موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
700 total views, no views today



