سوات:وفاقی وزیرمواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ انشاء اللہ اگلی باری پھر عمران خان کی ہے ، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق عمران خان نے دیا ہے ، باہرممالک کی جیلوں میں پاکستانیوں کی رہائی وزیراعظم عمران خان کی بدولت ہوئی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ عوامی طاقت کو دیکھ کر اپوزیشن اگلے انتخابات سے ڈرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے 4 سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا مراد سعید نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ، ہر تحصیل میں ریسکیو 1122 ، کسانوں کی حقوق کے لئے کسان کارڈ، پولیس ریفارمز سمیت مختلف ترقیاتی اور عوامی حقوق کے کام ہوررہے ہیں وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ سوات موٹروے فیز 2 کا افتتاح جلد ہونے والا ہے جس سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا سوات موٹروے فیز 2 پر چکدرہ سے باغ ڈھیرئی تک جگہ جگہ پر انٹرچینج ہوگی جس سے عوام کو مزید سہولت میسر ائیگی اور سوات کے تمام علاقے مزید ترقی کے راہ پرگامزن ہوگی ۔
422 total views, no views today



