بونیر : تھانہ ڈگر کے حدود میں ملک دشمن، جرائم پیشہ عناصر اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن پولیس نے شروع کردیا
سرچ اپریشن میں ایس ایچ او ڈگر صراط خان سمیت ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس کی بھاری نفری، لیڈی پولیس اور ڈی ایس بی کے جوانان نے حصہ لیا
دوران سرچ آپریشن تھانہ ڈگر کو مطلوب 03 مجرمان اشتہاری لیاقت علی، احمد علی اور جواد علی ساکنان ملایوسف سمیت 05مشتبہہ افراد کو گرفتار کرلئے گئے۔ سرچ اپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد کرلی گئی، جبکہ کارروائی انسدادی کے خاطر 07 افراد کو گرفتار کر لئے گئے۔
دوران سرچ آپریشن ملزمان کے قبضہ سے 01 عدد کلاشنکوف، 02عدد بندوق 12 بور،02عدد پستول سمیت محتلف بور کے 45عدد کارتوس برآمد ہوکرملزمان کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ جات منتقل کئے گئے
ملک دشمن، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی
657 total views, no views today



