سوات:وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا دورہ سوات، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔وزیر اعلی نے منگلور تا مالم جبہ روڈ کی تعمیر و بلیک ٹاپنگ کا افتتاح کیا ۔35 کلومیٹر لمبی سڑک کا یہ منصوبہ 2.25 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔اسکے علاوہ وزیر اعلی نے سروس ڈیلیوری سنٹر چار باغ بھی افتتاح کیا2 کنال رقبے پر محیط یہ سنٹر 2 کروڑ 70 لاکھ روپےکی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول منگلا ور کی سٹینڈرڈائزیشن کا افتتاح کیا۔منصوبے کی تکمیل پر 7 کروڑ10 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔محمود خان نے چارباغ ریسکیو 1122 اسٹیشن کا قیام کا بھی افتتاح کیا ۔یہ اسٹیشن 4 کروڑ 35 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔
501 total views, no views today
Comments



