سوات،بنڑ پولیس کی کارروائی دو بھتہ خور گرفتار ، بھتہ خور سٹور مالک سے پانچ لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ کررہے تھے،بنڑ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او انور خان کے مطابق پولیس نے دو بھتہ خور سیف الرحمان نامی شخص سے پانچ لاکھ روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کیا تھا اور نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی، جس کی اطلاع مذکورہ شخص نے پولیس کو کردی ،پولیس نے بھتہ وصول کرتے وقت اچانک چھاپہ مار کر دونوں بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے پولیس سٹیشن منتقل کردیا ، جہاں پر ان سے تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ بنڑ پولیس سٹیشن اس سے قبل بھی دو بھتہ خوروں کو گرفتار کر چکی ہے
650 total views, no views today
Comments


