xمینگورہ ، ایم پی اے مینگورہ سٹی کے بڑے بھائی اور پی ٹی ائی کے کارکنوں کا ڈیڈک چیئرمین کے دفتر میں ایس ڈی او کیخلاف نعرہ بازی ، میڈیا کو کوریج سے روکنے اور کیمرے چھیننے کی کوشش ، میڈیا کا واقعہ کیخلاف تشویش کا اظہار، ذرائع کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم کے دفتر میں حاجی بابا سڑک کے ٹھیکے کے حوالے سے میٹنگ جاری تھی کہ اس دوران مذکورہ ایم پی اے کے بڑے بھائی خان طوطی اور محکمہ سی این ڈبلیو کے ایس ڈی او کے درمیان ٹھیکہ پر اختلافات پیدا ہوگئے ، جس پر پی ٹی ائی کے کارکنوں نے ایس ڈی اوکیخلاف احتجاج شروع کردیا ، جو گالی گلوچ تک پہنچ گیا،جبکہ مذکورہ ایس ڈی او اور خان طوطی کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، میڈیا نے واقعہ کی کوریج شروع کردی تھی پی ٹی ائی کے کارکنوں نے میڈیا کے نمائندوں سے کیمرے چھیننے کی کوشش کی اور کوریج سے منع کیا گیا، اس واقع پر جب مذکورہ ایم پی اے سے رابطہ کی کوشش کی گئی تو انہوں نے اپنا فون نمبر نہیں اٹھایا،دوسری طرح صحافتی تنظیموں نے میڈیا کے نمائندوں سے کیمرے چھیننے اور کوریج سے روکنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرکے تفتیش کی جائے ۔
646 total views, no views today


