دیر میں ایک نیا ٹرینڈ شروع ہوا ہے۔سرکاری تعلیمی اداروں میں طالبات کو مرد افسران کے استقبال کے لیے کھڑی کرنا انتہائی غیر معقول اور اسلامی اقدار و پختون ثقافت کے منافی اقدام ہے جوکہ دیر لوئر میں باقاعدہ ایک ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے ۔
ان اداروں کے عہدیداروں کا یہ اقدام مستقبل میں یہاں کے بچیوں کے یونیورسٹی اور کالج سطح پر تعلیم کے حصول میں روکاوٹیں پیدا کرسکتا ہے۔۔

کیونکہ دیر لوئر کے عوام اسلامی اقدار اور اپنے پختون ثقافت سے والہانہ لگاو رکھتے ہیں جوکہ کسی بھی صورت ان کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرسکتے ۔
اس لیے صوبائی حکومت ، تمام یونیورسٹیز اور محکمہ تعلیم کے حکام فوری طور پر اس واقعات کا نوٹس لے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل دوبارہ کوئی بھی کالج یا یونیورسٹی کا عہدیدار اس بارے میں سوچ بھی نہ سکیں۔

630 total views, no views today



