ڈھاکہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شاہین شاہ آفریدی پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ،آئی سی سی نے میچ فیس کا پندرہ فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
شاہین آفریدی نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ لیول ون کی خلاف ورزی کی جبکہ آئی سی سی نے ایک ڈی میڑٹ پوائنٹ بھی دے دیا ۔
شاہین آفریدی نے دوسرے ٹی 20میچ میں بنگلہ دیشی کھلاڑی کی جانب دانستہ طور پر گنید پھینکی تھی جبکہ پاکستانی باؤلر نے میچ کے بعد بنگلہ دیش کے کھلاڑی عفیف حسین سے معذرت بھی کی تھی اور اب شاہین نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے۔
536 total views, no views today
Comments



