سوات:تھانہ فتح پور پولیس کی کارروائی، بہن کے قتل میں ملوث بھائی گرفتارتفصیلات کے مطابق: مورخہ21-11-2021کو تھانہ فتح پور کے علاق سم شین میں قتل کی واردات ہوئی تھی مقتولہ کے بھائی اختر محمد ولد اکبر محمد سکنہ سم شین کے رپورٹ کے مطابق گھر سے اطلاع ملی کہ بھائی محمد اجمل نے بہن مقتولہ (ث) پر زبانی تکرار کے وجہ سے فائرنگ کی ہیں،میں فوری طور پر گھر پہنچ کر دیکھا تو واقعی بہن مقتولہ (ث) زخمی حالت میں پڑی تھی دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا لیکن زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئی، تھانہ فتح پور پولیس نے بھائی اختر محمد ولد اکبر محمد سکنہ سم شین کے مدعیت میں جرم 302 کے تحت آیف آئی آر درج کی گئی۔
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے فوری طور پر ایس پی اپر سوات درویشن خا ن، ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ اعجاز خان کو فوری طور پر وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ڈی ایس پی سرکل خوازخیلہ نے ایس ایچ اُو تھانہ فتح روشن علی خان کے نگرانی میں پولیس پر مشتمل ایک ٹیم بنائی، پولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کے ٹھکانے تک رسائی حاصل کرکے بہن کے قتل میں ملوث ملزم محمد اجمل خان ولد اکبر محمد سکنہ سم شین کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔
ترجمان سوات پولیس
848 total views, no views today



