مینگورہ،اصلاحی کمیٹی امن تنظیم کے ڈویژنل چیئر مین محمد زبیر خان نے کہاہے کہ بہترکارکردگی دکھانے والے افیسروں کیساتھ مکمل تعاؤن کریں گے تاکہ علاقے میں پائیدارامن قائم رہنے سمیت عوامی مسائل میں بھی کمی آسکے،گذشتہ روز کمشنر ملاکنڈ کفایت اللہ خان ،ڈی ائی جی آزاد خان اور ڈی پی او سوات سلیم مروت سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنی طرف سے مکمل تعاؤن کا یقین دلایااورکہاکہ تینوں افیسروں کی عوام دوست پالیسی اور اچھی کارکردگی قابل تحسین ہے ان افیسروں کی تعیناتی سے سوات میں جرائم میں بہت حد تک کمی آئی ہے جس سے علاقے کے عوام نے سکھ کی سانس لی ہے انہوں نے کہاکہ کمشنر ملاکنڈ ،ڈی آئی جی ملاکنڈ اور ڈی پی او سوات کی تعیناتی سوات کے عوام کیلئے ایک اچھا شگون ہے اس سے سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے عوام اور علاقے پر اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں تینوں بالا افیسران لگن سے عوام کی فلاح وبہبود پر توجہ دے رہے ہیں جس سے ہمارے تمام انتظامی اداروں میں تبدیلی آئی ہے ۔
606 total views, no views today


