مینگورہ،قومی وطن پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا،تمام حلقوں کے عہدیدارں کو رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی،اس سلسلے میں گذشتہ روز ضلعی صدر شیربہادرخان کی صدارت میں اجلاس ہواجس میں تمام حلقوں کے عہدیداروں اورپارٹی کی ذیلی تنظیموں نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو اورضلعی صدر شیربہادرخان نے کہاکہ قومی پارٹی کی مرکزی قیادت نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تمام حلقوں سے امیدوار سامنے لائے جائیں گے جبکہ پارٹی کارکن اپنے امیداروں کی جیت کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے لائیں گے ،انہوں نے کہاکہ تمام حلقوں کے عہدیداراورکارکن متعلقہ علاقوں میں رابطہ مہم شروع کرنے سمیت پارٹی پیغام کو گھر گھر تک پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یہ پیغام پہنچ سکے،اس موقع پر انہوں نے افضل خان،نادرخان اوررستم حیات کو قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے پر مبارکباد پیش کی،اجلاس سے رضاء اللہ ایڈووکیٹ،شیرعلی شاہ ایڈووکیٹ،شاہی دوران کان،سجادخان،نصراللہ خان،اقبال خان،میاں سرارعلی،انوراقبال عرف بالے عیسیٰ خیل،حیدرعلی خان اورسوات کے دیگرتمام حلقوں کے عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔
608 total views, no views today


