سوات:ممکنہ کسٹم ایکٹ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کا آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرینگے۔
ملاکنڈ ڈویژن میں ممکنہ کسٹم ایکٹ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کا آل پارٹیز کانفرنس 28 نومبر بروز اتوار بوقت 2بجے بمقام حجرہ خواجہ محمد خان حیات آباد مینگورہ سوات منعقد ہوگا۔
اجلاس میں ضلع سوات کے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت دی جائیگی۔ اس کے علاوہ ٹریڈ فیڈریشن، ٹرانسپورٹ یونین، ہوٹلز ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ و ہائی کورٹ بار ایسوسی کے صدور، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو دعوت دی جائیگی۔
اجلاس میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کی روک تھام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔
529 total views, 2 views today
Comments