اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں 20 ستمبر کو پولنگ ہوگی جس کے لئے 8 سے 10 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ 23 اگست کو دستبرداری اور 24 اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 15 سے 20 جون کے درمیان ہوگی اور امیدواروں کے خلاف دائر ہونے والی اپیلیں 24 جون کو دائر ہوسکیں گی جب کہ 31 اگست تک اپیلیں نمٹائی جائیں گی۔
304 total views, no views today
Comments


