سوات پولیس کی کارروائی ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد، دو ملزمان گرفتار.زرائع کے مطابق سوات کے علاقہ مٹہ چپریال میں ایس ایچ او تھانہ شہیدانوں وینی چپریال محمد زیب خان اور پولیس پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو جعلی ملکی و غیر ملکی کرنسی سمیت گرفتار کر لیا.
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8400 یو اے ای درہم، 7000 پاکستانی جعلی کرنسی اور 68،500 نقد رقم برآمد کرلی.
گرفتار ملزمان میں ظہور خان ولد فضل وھاب سکنہ ٹانچیکئ کبل، سلمان ولد چمنے سکنہ مہک کبل شامل ہیں.
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ علت نمبر 564جرم 419، 420، 489 b/ c تھانہ شھید ان وئنی درج رجسٹر کیا گیا.
406 total views, no views today
Comments



