سوات:نارکاٹکس کے خلاف سوات پولیس ان ایکشن
2010گرام چرس برآمد منشیات فروشان گرفتارتفصیلات کے مطابق: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے احکامات کے مطابق ”منشیات سے پاک خیبر پختونخوا“ کے تحت سوات پولیس کا ڈی پی اُو زاہد نواز مروت کے نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ایس پی اپر سوات درویش خان اور ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ اعجاز خان کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ فتح پور روشن علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون میں کارروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروش گرفتار کر لئے ، گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر2010گرام چرس برآمد کر لی۔
گرفتار منشیات فروشوں میں صلاح الدین ولد سید رحمان سکنہ سم شین، فضل قدیم ولد فضل ربی سکنہ راحت کوٹ، جاوید علی ولد بخت شیر روان سکنہ راحت کوٹ شامل ہیں۔
گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ فتح پور میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کئے گئے۔
725 total views, 2 views today