پاکستان بار کونسل کے اجلاس کے بعد اپنے بیان میں وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل خوشدل خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے (ر) جج کی سربراہی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر لگائے گئے الزامات پر کمشن بنایا جائے۔ ٹرتھ کمشن میں سول سوسائٹی اور صحافیوں کو بھی شامل کیا جائے۔
وائس چیرمین پاکستان بار کونسل کا کہنا تھا کہ کمیشن الزامات کی تحقیقات کر کہ سچ عوام کے سامنے لائیں۔ اس سلسلے میں ملک بھر کی وکلا نمائندہ تنظیم کی ایگزیکٹو باڈی نے ٹرتھ کمشن کے قیام پر متفقہ رائے دی ہے کیوں کہ سابق چیف جج جی بی رانا شمیم کے بیان حلفی اور ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سے عدالتی ساکھ متاثر ہورہی ہے، لہذا عدالت اپنی ساکھ بچانے کیلئے حقائق سامنے لائے اور یہ صرف کمشن کے قیام سے ممکن ہوسکتا ہے۔
804 total views, no views today
Comments



