ریجنل پولیس آفیسر عبد الغفور آفریدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد
تقریب میں کمشنرملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام، ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان، ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت، ایم پی اے فضل حکیم خان، ایم پی اے گران خان، ڈی پی او لوئر دیر عرفان اللہ، ڈی پی او شانگلہ، ڈی پی او آپر دیر، ڈی پی او لوئر چترال، ڈی پی او بونیر، ڈی پی او اپر چترال، ایس پی لویر سوات شاہ حسن، ایس پی اپر سوات درویش خان، ایس پی انوسسٹی گیشن نذیر خان، ملاکنڈ ریجن کے تمام ایس پیز، ایس پیز انوسسٹی گیشن ضلع سوات کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت دفتری سٹاف نے شرکت کی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہا کہ ریجنل پولیس آفیسر عبد الغفور آفریدی کا ملاکنڈ ڈویژن کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، خیبرپختونخوا پولیس بالخصوص ملاکنڈ ریجن کے پولیس اور سکیورٹی فورسز نے امن کے بحالی میں بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں. ملاکنڈ ڈویژن کے امن کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹایا جائے گا.
ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے آر پی او ملاکنڈ عبد الغفور آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبد الغفور آفریدی نہایت خوش مزاج، عوام دوست آفیسر تھے. ملاکنڈ ڈویژن کے عوام ان کے خدمات، خلوص اور محبت کو کبھی نہیں بھولیں گے.
.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے کہا کہ آر پی او ملاکنڈ کے ملاکنڈ ڈویژن کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ آر پی او ملاکنڈ نے پولیس ویلفیئر کے لئے بہت اقدامات کئے اور محکمہ پولیس سے وابسطہ تمام پولیس افسران و جوانوں کے مسائل حل کرنے میں بھر پور کردار ادا کیا.
تقریب کے مہمان خصوصی آر پی او ملاکنڈ عبد الغفور آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے لوگ بہت مہمان نواز اور تعلیم یافتہ ہیں، امن کے قیام میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عوام نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں. جس کو تاریخ میں سنہری الفاظ سے یاد رکھا جائے گا.
تقریب کے آخر میں ملاکنڈ ڈویژن کے پولیس افسران نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کو تحائف پیش کئے، ایس پی انوسسٹی گیشن نذیر خان نے آر پی او ملاکنڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آر پی او ملاکنڈ عبد الغفور آفریدی کے کمانڈ میں ڈیوٹی سر انجام دینے سے بہت کچھ سیکھا ان کے خدمات، پیار اور خلوص ہمارے دلوں میں تا حیات زندہ رہے گا.
594 total views, 2 views today