ڈیسک نیوز
ریجنل پولیس آفیسر عبد الغفور آفریدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب میں کمشنرملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام، ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان، ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت، ایم پی اے فضل حکیم خان، ایم پی اے گران خان،سید سیف الاسلام، ڈی پی او لوئر دیر عرفان اللہ، ڈی پی او شانگلہ، ڈی پی او آپر دیر، ڈی پی او لوئر چترال، ڈی پی او بونیر، ڈی پی او اپر چترال، ایس پی لویر سوات شاہ حسن، ایس پی اپر سوات درویش خان، ایس پی انوسسٹی گیشن نذیر خان، ملاکنڈ ریجن کے تمام ایس پیز، ایس پیز انوسسٹی گیشن ضلع سوات کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت دفتری سٹاف نے شرکت کی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہا کہ ریجنل پولیس آفیسر عبد الغفور آفریدی کا ملاکنڈ ڈویژن کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، خیبرپختونخوا پولیس بالخصوص ملاکنڈ ریجن کے پولیس اور سکیورٹی فورسز نے امن کے بحالی میں بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں ملاکنڈ ڈویژن کے امن کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹایا جائے گا.۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب نے مل کر یہ عہد کرنا کہ ہم انشاء اللہ اس معاشرے میں انصاف کے قیام کے لئے اپنے قلم کی طاقت اور سیاحی کو استعمال کرینگے، ہم اس ادارے کا اس پولیس کا وقار بلند کرینگے، ہم جس کرسی پر بیٹھے ہیں خواہ وہ تھانہ ہے، کمشنر آفس ہے یا ڈی سی آفس ہیں اس کرسی کی توقیر میں اضافہ کرنے کا باعث بنے گے۔میں فخر کرتا ہوں خیبر پختونخوا پولیس پر جس نے اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کرکے امن و امان کے صورتحال کو برقرار رکھا۔ امن کو برقرار رکھنے کے لئے ہم سب نے کوشش کرنا ہیں، عبد الغفور آفریدی ایک محب وطن پولیس آفیسر ہیں 9ماہ کے دورانیہ میں جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے آر پی او ملاکنڈ عبد الغفور آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبد الغفور آفریدی نہایت خوش مزاج، عوام دوست آفیسر تھے. ملاکنڈ ڈویژن کے عوام ان کے خدمات، خلوص اور محبت کو کبھی نہیں بھولیں گے.
. ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر پی او ملاکنڈ کے ملاکنڈ ڈویژن کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ آر پی او ملاکنڈ نے پولیس ویلفیئر کے لئے بہت اقدامات کئے اور محکمہ پولیس سے وابسطہ تمام پولیس افسران و جوانوں کے مسائل حل کرنے میں بھر پور کردار ادا کیا.انہوں نے مزید کہا کہ آر پی او ملاکنڈ عبد الغفور آفریدی کے کمانڈ میں ڈیوٹی کرنے سے بہت کچھ سیکھا جب بھی کوئی چیلنج آئی تو آر پی او ملاکنڈ نے بہت اچھے طریقے سے لیڈ کرتے ہوئے حل کیا۔آر پی او ملاکنڈ ایک ہی بات کہتے تھے کہ تمام ڈی پی اوز پولیس شہداء کے فیملیز کے ساتھ ملیں، غازیوں اور ریٹارڈ پولیس آفسران سے ملیں اُن کے حال احوال پوچھیں اور اُن کے مشکلات حل کریں کیونکہ اُنہوں نے اپنے آج کو ہمارے کل کے لئے قربان کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی آر پی او ملاکنڈ عبد الغفور آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے لوگ بہت مہمان نواز اور تعلیم یافتہ ہیں اور قانون کی پاسداری کرنے والے ہیں، امن کے قیام میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عوام نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں جس کو تاریخ میں سنہری الفاظ سے یاد رکھا جائے گا۔ تمام افسران اپنے ماتحت کے ساتھ رویہ اچھا رکھیں اُن کے حال احوال پوچھیں ان کے مشکلات پوچھیں اور اُن کے مسائل کو حل کریں میرے سروس میں جب بھی ہر کوئی میرے سامنے اپنا فریاد لے کر آیا تو میرا یہی سوچ تھا کہ اگر میں اس کی جگہ ہوتا تو یہ میرے لئے کیا فیصلہ سناتا، مظلوم لوگوں کی فوری مدد اور دادرسی کیا کریں کیونکہ ایک دن ہم سب اللہ تعالیٰ کے دربار میں پیش ہونگے، مظلوموں کے بد دعا سے بچیں اُن کے خدمت کرنا ان کو انصاف دلانا یہی ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی ہیں۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن سے بہت سارے یادیں لے کے جا رہا ہوں، ملاکنڈ ڈویژن کے لوگوں کا محبت اور خلوص ہمیشہ یاد رہیگا۔

تقریب کے آخر میں ملاکنڈ ڈویژن کے پولیس افسران نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کو تحائف پیش کئے، ایس پی انوسسٹی گیشن نذیر خان نے آر پی او ملاکنڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آر پی او ملاکنڈ عبد الغفور آفریدی کے کمانڈ میں ڈیوٹی سر انجام دینے سے بہت کچھ سیکھا ان کے خدمات، پیار اور خلوص ہمارے دلوں میں تا حیات زندہ رہے گا.
746 total views, no views today



