سوات: جے ایس آئی کے زیر اہتمام اوریو ایس ایڈ ومحکمہ صحت کے تعاون سے تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں موبائیل ہیلتھ سروسز یونٹ کے ذریعے کورونا ویکسین کا مہم جاری ہے۔اب تک ضلع سوات میں تقریباً 40ہزار افرادجبکہ تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں پانچ دنوں کے دوران 15سو کے قریب افراد کو کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں جس میں اکثریت خواتین کی ہے۔اس حوالے سے ڈی ای او جے ایس آئی کے ڈی ای او ڈاکٹر خورشید احمد سے ملاقات کی۔اس موقع پر بریکوٹ ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر فخر عالم،جے ایس آئی کے سلمی لقمان کے علاوہ دیگر موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح دورافتاد ہ علاقے کے لوگ ہیں کیونکہ وہاں پر کورونا ویکسین کی فراہمی انتہائی ضروری ہے ہمار موبائیل ہیلتھ سروسز یونٹ جون 2021سے کورونا ویکسین کے مہم میں شریک ہے اور اب تک ہم نے 40 ہزار کے قریب لوگوں کو کورونا ویکسین فراہم کردی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بریکوٹ ہسپتال میں ہماری موبائل گاڑی کھڑی ہے جس میں چند ایک کے علاوہ تمام ویکسین موجود ہے جو لوگوں کو فراہم کی جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ تحصیل بریکوٹ میں لنڈاکے چیک پوسٹ،بریکوٹ بازار کے علاوہ دورافتادہ علاقوں میں تقریباً 1500کے قریب مرد و خواتین کو کورونا ویکسین فراہم کرد ی گئیں ہیں۔اور ہماری موبائیل ہیلتھ سروسز یونٹ اتوار تک رہے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موبائیل ہیلتھ سروسز یونٹ کی ہسپتال میں موجودگی اس وجہ سے ہے کہ ہسپتا ل میں کورونا ویکسین کی سہولت خسرہ اور روبیلہ ویکسین مہم کی وجہ سے عارضی طور پر بند کیا گیا ہے کیونکہ تمام سٹاف اسی مہم کا حصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا ویکسین لگوانے میں دیر نہ کریں کیونکہ کورونا سے چھٹکارا حاصل کرنے کا واحد ذریعہ کورونا ویکسین ہے۔
504 total views, no views today



