چکدرہ،گل آباد میں انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، شہریوں کا احتجاج، میں جی ٹی روڈ تین گھنٹے تک ٹریفک کے لئے بند رکھا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گل آباد میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات مسمار کرنے کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے میں جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند رکھاجس کے سبب تین گھنٹوں تک ٹریفک کی روانی مکمل طور پر معطل رہی،انجمن تاجراں کے صدر خواجہ فیض الغفور اور قاری محمد نذیر سمیت دیگر مظاہرین نے سخت تشویش اور غم وغصے کا اظہار کیا اور الزام لگایاکہ انتظامیہ نے بغیر نوٹس دیئے رات کی تاریکی میں آپریشن کرکے عمارتوں کو مسمار کردیاہے جس میں غریب شہریوں کا بہت سارا قیمتی سامان ضائع ہوگیا اور یہ ظلم کی انتہاہے ، انہوں نے کہاکہ سڑک کشادگی کے لئے جو حدود مقرر کئے گئے تھے چ
650 total views, no views today



