فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کیسز حتمی مراحل میں ہوں تو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور مسلم لیگ ن نے ماضی میں پیپلز پارٹی سے الیکشن چرایا تھا اور ملکی اداروں کے خلاف مہم کے لیے صحافیوں کا بھی استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جائیدادوں کا جواب نہیں دے رہے اور آئیں بائیں شائیں پر لگے ہیں۔ مریم نواز اور ان کے شوہر کو دیگر کام چھوڑ کر آڈیو، ویڈیوز کا کام کرنا چاہیے۔ مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں ہفتے کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور اب پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری آئے گی۔ تیل کی قیمتیں مزید نیچے آنے سے بھی مہنگائی میں کمی ہوگی۔
498 total views, no views today
Comments



