پشاور:پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور اس کے ٹولے نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، پی ایم ہاوس کو جھوٹ کی یونیورسٹی میں تبدیل کر دیا گیا ہے،اور وہی سے ڈگریاں جاری کی جا رہی ہےاور بڑی دلیری سے دن کو رات اور رات کو دن کہہ کر عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں عمران نیازی کہتے ہیں کہ پچھلی حکومتوں نے قرضے لئے ہیں وہ بھول جاتے ہیں کہ نواز شریف کے دور حکومت میں گیارہ ہزار ارب قرضے لئے گئےجس سے 200 کلو میٹر موٹر ویز ، 11000 میگا واٹ بجلی کے منصوبے مکمل کئے گئے ،مگر عمران نے 3 سالوں میں 15000 ارب قرضہ لیکر چینی،آٹا،ڈیزل چوری کی نظر کی وہ پشاور ہزار خوانی میں پشاور سٹی مئیر کیلئے نامزد امیدوار نیک زادہ کے انتخابی جلسہ سے خطاب کر ریے تھے، جلسہ سے سٹی ڈسٹرکٹ صدر ملک ندیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت مسلم لیگ ن رکھتی ہے، بلدیاتی الیکشن میں عوام شیر پر مہر لگا کر حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس نا اہل حکمرانوں سے ان کے مظالم کا حساب لیں۔ مسلم لیگ ن نے پشاور مئیر کیلئے ایک عام ورکر کو ٹکٹ دیا یے تاکہ عوام کی حقیقی ترجمانی کریں اب عوام بھی اپنے لئے حقیقی خادم کا چناو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔
468 total views, no views today



