پشاور:وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کا نوٹس ہیروئن کے عادی میاں بیوی فلاحی مرکز منتقل تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ کارخانو مارکیٹ میں ہیروئن کے عادی شوہر اور بیوی ا نتہائی خراب حالات میں پڑھے تھے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان ننے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کیں جس پر کمشنرپشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے احکامات پر چھٹی کے دن کے باوجود ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر یونس آفریدی نے موقع پر پہنچ کر ہیروئن کے عادی میاں بیوی کو فلاحی مر کزاحسات ویلفری فاونڈیشن منتقل کردیا جبکہ موقع سے ایک اور خاتون بھی جو کہ ہیروئن کی عادی تھی اس کو بھی فلاحی مرکز احساس ویلفیئر فانڈیشن منتقل کر دیا جہاں پر ان کا سرکاری سطح پر علاج معالجہ کیا جائے گا کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو تاکید کی کہ ہیروئن کے عادی میاں بیوی کا بہترین علاج معالجہ اور ان کے کھانے اور رہائش کا بندوبست کیا جائے انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ اگلے ہفتے سے صوبائی کی پالیسی کے مطابق گداگروں کے خلاف آپریشن کے طرز پر ہیروئن کے عادی افراد کے خلاف بھی اپریشن شروع کرکے ان کو فلاحی مراکز منتقل کیا جائے گا جہاں پر ان کا علاج معالجہ کرکے ان کو معاشرے کے مفید شہری بنائے جاہنگے
انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کمشنر پشاور ڈویژن پشاور
612 total views, no views today



