سوات:چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نےشگئی سیدو شریف میں لنک سڑکوں پر تارکول بچھانے کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ ہائی وے کے انجینئرز، اوورسیز پاکستانی سعودی عرب کے سرگرم رہنماء مراد علی، سابق ناظم حیدر علی، سابق نائب ناظم انعام اللہ، روزی،عابد علی،شکیل، مراد خان کریم داد اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ شگئ میں مختلف لنک روڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے اور عوام کی جانب سے چیئرمین ڈیڈیک سوات کو شکایات موصول ہورہی تھیں جس پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے اپنے فنڈز سے روڈ کی بلیک ٹاپنگ کا آغاز کیا۔جو عوامی خواہشات کے مطابق مکمل ہوئے۔ دورے اور معائنہ کے دوران عوام سے گفتگو میں فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ شگئی سیدو شریف کی طرح حلقہ پی کے 5 میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جن کی تکمیل سے تمام ویلج کونسلوں میں مثبت تبدیلی آئے گی اور بنیادی سہولیات عوام کو دہلیز پر میسر ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بڑے منصوبوں کے ساتھ ساتھ دیہی اور شہری علاقوں میں چھوٹے چھوٹے مسائل پر بھی توجہ دیں تاکہ لوگوں کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جاسکیں۔فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہمیں مقامی پارٹی ورکرز پر مکمل اعتماد ہے اور انکےکردار کو سراہتے ہیں انہوں نے اوورسیز وفد سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے تمام ممبران اسمبلی اور وزراءاورسیز پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہم حلقہ پی کے 5 میں اوورسیز پاکستانیوں کو وی آئی پی کا درجہ دیتے ہیں۔
727 total views, no views today



