مینگورہ، عوام بیدار ہو جائیں سوات پولیس سو رہی ہے، گزشتہ کئی دنوں سے مینگورہ اور ملحقہ علاقوں میں چوری ، ڈکیتی اور راہ زنی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ، چوری کرنیوالوں نے صحافی کو بھی نہیں بخشا، رپورٹنگ کیلئے جانیوالے صحافی کو موٹر سائیکل سے محروم کردیا، سوات نیوز ڈاٹ کام کے رپورٹر ضیاء الرحمان رپورٹ کے سلسلے میں سواستو ہوٹل گیا تھا، جہاں پر انہوں نے اپنا موٹر سائیکل کھڑی کی تھی، اپنی رپورٹنگ کی ذمہ داری پوری کرنے کے بعد جب وہ ہوٹل سے نکل ائے تو ہوٹل کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل غائب تھی، جس کی رپورٹ صحافی نے بنڑ پولیس سٹیشن میں کردی ہے،واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے مینگورہ شہر میں چوری ، ڈکیتی اور راہ زنی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایک عام نعرہ مقبول ہور ہا ہے کہ عوام خود بیدار ہوجائیں سوات پولیس سو رہی ہے، صحافی تنظیموں نے محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافی کی چوری شدہ موٹر سائیکل جلد از جلد برآمد کر لیا جائے ۔
1,028 total views, no views today


