سوات ،مینگورہ میں داخل ہونے گاڑیوں کی سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا گھنٹوں تک گاڑیوں میں چیکنگ کے لئے انتظار، سیکورٹی فورسز کا مینگورہ شہر میں داخل ہونے والے گاڑیوں کی قمبر کے مقام پر سخت چیکنگ جاری ہے جس میں تما م آنے والے گاڑیوں کی تفصیلی تلاشی لی جاتی ہے جس کے تحت گاڑیوں سے لوگوں کو اتارکر شناخت پریڈ کی جاتی اور ان کی شناختی کارڈوں کو کمپیوٹر کے زریعے چیک کئے جاتے اس روڈ پر روزانہ ہزاروں مقامی لوگ جن میں سکولوں ، کالجوں اور یونی ورسٹی کے طلباء و طالبات بھی شامل ہے اس طرح سرکاری اہلکاروں کو بھی سخت چیکنگ کے عذاب سے گزرناپڑتاہے، بعض مقامی لوگوں نے میڈیاکے نمائندوں کوبتایا جن گاڑیوں میں خواتین یا طالبات موجود ہو ان کو چیکنگ کے بہانے مزید روکاجاتاہے ، عوام نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔
682 total views, no views today


