سوات :سوات انٹر ڈسٹرکٹ سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ 2021کے مقابلوں میں خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16پو زیشن حاصل کرکے ضلعی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ سوات میں منعقدہ انٹرڈسٹرکٹ سکولزسپورٹس ٹورنامنٹ کے مقابلوں میں خپل کورماڈل سکول کالج نے ہاکی،ملٹری،سکاوٹ،جمناسٹک، 4سومیٹر دوڑ،ڈیسکس تھرو، اورٹرپل جمپ میں پہلی جبکہ باسکٹ بال،فٹبال،پی ٹی جیولین تھرو،چارسومیٹردوڑ،اردو تقریری مقابلہ،ٹیبل ٹینس،ٹرپل جمپ اور ہائی جمپ میں دوسری پو زیشن حاصل کرلی، انٹرڈسٹرکٹ سکولزسپورٹس مقابلوں میں نمایاں کامیابی پرمختلف سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر محمد ریاض،ڈپٹی ڈی ای او فضل خالق، اے ڈی ای او شفیق الرحمان اورانٹر سپورٹس سیکرٹری اسرارالدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی محنت اور لگن سے طلباء نے انٹر ڈسٹرکٹ سکولز سپورٹس مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے ضلع کا نام روشن کیا۔ انٹر سپورٹس سیکرٹری اسرارالدین کا کہنا تھا کہ محکمہ ایجوکیشن نے سپورٹس مقابلوں کے انعقاد میں بھر پور دلچسپی لی تھی، کھیل کود اب تعلیم کا برابر حصہ ہے، اسمیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، طلباء کھلاڑیوں کو ان کا کھیلوں کا حق دینا ہمارا فرض ہے۔
590 total views, 2 views today