مینگورہ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں نظریہ کے بنیاد پر شامل ہوا ہوں، اے این پی نے باچا خان اور ولی خان کا نظریہ چھوڑ دیا ہے اب وہاں پر جاگیرداروں اور خان خوانین قابض ہے ، نہ میرٹ پر فیصلے ہوتے ہیں اور نہ ہی میرٹ کے بنیاد پر ٹکٹ تقسیم ہوتے ہیں، باچا خان کا نظریہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنایا ہوا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے چارباغ میں میڈیااور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،
ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا کہ اے این پی کے حکومت نے مجھ کو فارن کمیٹی کا چیئر مین نامزد کیا تھا اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھایا ہے اور پورے دنیا میں پختونوں کے امیج کو بہتر کیا جبکہ پورے دنیامیں اے این پی کی تنظیمیں بھی بنائی ہیں، یہی وجہ ہے کہ پچھلے صوبائی حکومت کے اسمبلی میں میرے حاضریاں کم رہی ، جبکہ پچھلے انتخابات میں میں نے اٹھ ہزار ووٹ جبکہ گزشتہ انتخابات میں میں نے دس ہزار ووٹ لئے تھے،اور یہ ووٹ باقی ایم پی ایز کے ووٹوں سے بہت زیادہ تھے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ میرے چاہنے والوں میں اضافہ ہوا ہے، اب جب مجھ پر لوگ الزامات لگاتے ہیں تو وہ پہلے اپنے گریبان میں دیکھے، پھر بات کرے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ٹکٹ کیلئے نہیں ایا بلکہ خدمت اور نظریہ کیلئے کی بنیاد پر ایا ہوں، انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے اور حلقہ کیلئے جتنے ترقیاتی کام میں نے کئے ہیں وہ پورے ضلع میں کسی اور ایم پی اے نے نہیں کئے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جس کسی بھی ٹکٹ میں اس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونگا۔
426 total views, no views today


