تفصیلات کے مطابق ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم چٹاگانگ میں بنگلہ دیش نے دوسری اننگزمیں 157 رنزبنا کر پاکستان کو فتح کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔
بنگلہ دیش نے چوتھے دن نامکمل دوسری اننگز انتالیس رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم ایک سوستاون رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ پہلی اننگ کے سنچری میکرلٹن داس 59 رنزٹاپ اسکورر رہے ۔ڈیبیو کرنے والے یاسر علی چھتیس رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے ۔شاہین شاہ کا باؤنسر ان کے ہیلمٹ پرلگا۔ کنسیشن قوانین کے تحت متبادل نورالحسن نے پندرہ رنزبنائے۔
شاہین شاہ آفریدی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ساجدخان نے تین اورحسن علی نے دووکٹیں حاصل کیں۔
562 total views, no views today
Comments



