سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف کے پی حکومت کی اپیل پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی،
سپریم کورٹ نے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کیلئے کے پی حکومت کی درخواست مسترد کردی ۔خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے،سپریم کورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تمام اقدامات کر چکا،عدالت نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کرنے میں پہلے ہی دو سال تاخیر ہوچکی ہے
آیڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ صرف الیکشن نہیں صحیح معنوں میں نمائندگی کی ضرورت ہے،جبکہ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جماعتی بنیادوں پر الیکشن سے برادریوں میں ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہےملک میں جمہوریت کو تقویت دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کو مضبوط کرنا ضروری ہے،سیاسی جماعتوں کو سیاسی عمل سے نہیں نکالا جاسکتا،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا۔کہکوئی بھی سیاسی جماعت عدالت میں نہیں آئی۔سیاسی جماعتوں کو آکر کہنا چاہیئے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے نقصان ہورہا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل کے پیہائیکورٹ نے جو حکم دیا اس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔اگر عدالت حکم امتناع نہیں دیتی تو الیکشن کی تاریخ بدلنے کی اجازت دے۔
کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی
476 total views, no views today



