سوات،مینگورہ شہر کے بعد تحصیل مٹہ میں بھی تجاوزات کیخلاف اپریشن شروع ہوگیا، تحصیل میونسپل کمیٹی اور اسسٹنٹ کمشنر کے زیر نگرانی تجاوزات کیخلاف اپریشن شرو ع ہوگیاہے، اپریشن کے دوران مٹہ بازار میں صبح کے وقت تجاوزات کیخلاف اپریشن شروع ہو گیا۔اپریشن کے دوران تحصیل مٹہ کے مختلف علاقوں اور سڑکوں پر موجود غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کیا گیا، جس میں دکانوں کے دھڑے ، ہتھ ریڑھیاں، اور دیگر سامان شامل ہیں، اپریشن کے دوران ہتھ ریڑھیوں کو میونسپل کمیٹی نے اپنے قبضہ میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے ، اپریشن کے دوران تحصیل انتظامیہ ، میونسپل کمیٹی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، اس موقع پر انتظامیہ نے دکانداروں سے کہا کہ ائندہ ناجائز تجاوزات بنانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مینگورہ شہر سمیت دیگر اس پاس کے علاقوں میں بھی تجاوزات کیخلاف اپریشن کیا گیا تھا ، جس کے بعد سڑکوں کھل گئی اور ٹریفک کا نظام بہتر ہوا۔
632 total views, no views today


