سوات:پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان اور جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی اسلام دشمن، ناکام اقتصادی اور خارجہ پالیسی سے پاکستان تنہا رہ گیا ہے۔ مدینہ کی ریاست کے دعویداروں کی حکو مت میں ایک بھی اسلامی اور فلاحی کام نہیں ہورہا۔نبی کریمؐ صرف مومنین کے لئے نہیں بلکہ عالمین کے لئے رحمت بناکر بھیجے گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں جمعیت علمائے اسلام تحصیل بابوزئی کے زیر اہتمام ”رحمت اللعالمین کانفرنس“بیادِ شیخ الحدیث مفتی سردراز فیضی اور شیخ الحدیث قاری محمد طیب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے جے یو آئی سوات کے امیر قاری فتحت اللہ، سینئر نائب امیر مولانا حجت اللہ، نائب امیر مولانا محمد عالم،جنرل سیکرٹری مولانا سیدقمر اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
816 total views, 2 views today