دیر :پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ یکم دسمبر سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے، عمران نیازی اور انکے ٹولے کا مثال اس ڈاکٹر کے مانند ہے جو اندھے آنکھوں کا علاج نہیں کر سکتے مگر ٹھیک آنکھوں والے کو اندھا ضرور کر سکتے ہیں،دیر کے عوام نے سب کو آزمادیا اس بار مسلم لیگ ن کو موقع دیں، عمران نیازی کی حکومت نے دیر،چترال کے عوام کو کچھ دینے کی بجائے پہلے سے منظور شدہ ایکسپریس وے بھی چھین لیا ہے،مسلم لیگ ن برسر اقتدار آکر ان منصوبے کو بحال کرے گی،ملک کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت صرف پاکستان مسلم لیگ ن رکھتی ہے نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت کیلئے عوام ترس رہے ہیں،ہم نے ہر مشکل میں دیر کے عوام کا ساتھ دیا یےزلزلوں اور دیگر آفات میں خود آکر یہاں کے عوام کی مدد کی اور آئندہ بھی مایوس نہیں کرینگےوہ دیر سیرئی میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کر ریے تھےاس موقع پر ممتاز سیاسی شخصیت عبداللہ خان نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیاجبکہ پی ٹی آئی،پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سے بھی سیکڑوں افراد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیا کی اس موقع پر یو اے ای کے گلف ٹو ڈے کے ایڈیٹر عنایت الرحمان نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس سے قبل انجینئر امیر مقام نے بیسوڑ سیرئی اپر دیر، تیمرگرہ اور واڑئی میں بھی کارکنوں سے خطاب کیا۔ سیرئی میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی سیاست جھوٹ اور منافقت کے سوا کچھ نہیں، وہ وزیراعظم سے زیادہ آئی ایم ایف کا ایجنٹ بن چکا یے،انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں مرکز کے ساتھ صوبے میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گی دیر کے عوام اس میں اپنا حصہ ڈالے۔
432 total views, 2 views today