سوات:سوات کے گاؤں قمبر کے پروفیسر ہدایت اللہ صاحب نے 73 برس کی عمر میں قرآن پاک کو حفظ کرکے سینے میں محفوظ کرلیا۔ان کے بیٹے ڈاکٹرسلیم اللہ کے مطابق 1970 میں 7 پارے حفظ کرنے کے بعد حفظ چھوڑ دیا مگر تین سال قبل انہوں نے دوبارہ ہمت کی اور قرآن سے بے پناہ محبت لئے قرآن حکیم کو سینے میں محفوظ کیا ۔۔۔یقینا ان کی یہ کاؤش عبرت اور سبق ہے اور قرآن حکیم سے محبت رکھنے والوں کے لئے پیغام بھی۔۔
اللہ کریم پروفیسر صاحب کو استقامت عطاء فرمائے۔آمین
654 total views, 2 views today
Comments