پشاور: چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کا آج کیلئے تشکیل کردہ ٹریفک پلان کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا‘ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر نے موٹروے, جی ٹی روڈ, رنگ روڈ اور چارسدہ روڈ پر ٹریفک حکام اور دیگر نفری سے ملاقاتیں کیں اور ڈائیورژن پلان کو چیک کیاسی ٹی او عباس مجید خان مروت نے ٹریفک نظام کا جائزہ لیا اور ٹریفک افسران اور اہلکاروں کو شہر میں بلا تعطل ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ٹریفک حکام اور اہلکار شہر میں کسی بھی جگہ رش نہ بننے دیں اور شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات درپیش نہیں آنی چاہئیں۔
آج شہر میں بڑی گاڑیوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے تاکہ ٹریفک کا نظام متاثر نہ ہو‘ عباس مجید خان مروت کے مطابق موٹروے سے پشاور شہر میں داخل ہونے والے افراد چارسدہ روڈ براستہ نادرن بائی پاس یا جی ٹی روڈ براستہ نادرن بائی پاس کو متبادل روٹ کے طور پر استعمال کریں۔شہر بھر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے سوشل میڈیا کے سائٹس مکمل طور پر فعال ہیں جس سے شہری استفادہ کر سکتے ہیں۔ شہری کسی بھی مشکل سے بچنے کیلئے جلسے کے دن غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔رش سے بچنے کیلئے موٹروے سے چارسدہ روڈ جانے والی گاڑیاں نادرن بائی پاس کا استعمال کریں جبکہ چارسدہ روڈ سے موٹر وے جانے والی گاڑیاں بھی نادرن بائی پاس کا استعمال کریں۔
652 total views, no views today



