مینگورہ، تھانہ سیدو شریف کے حدود میں جرائم پیشہ افراد کا راج قائم،جرائم کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے،خونہ چم کے علاقہ شاہی باغ دو دنوں کے دوران تین چوریاں،ایک لاکھ بیس ہزار نقدی،ہزاروں مالیت کے موبائل کارڈز سمیت ہزاروں روپے کے اودیات غائب ،پولیس وارداتوں کو روکنے میں ناکام،موجودہ ایس ایچ او کے تعینات ہونے کے بعد ایک مہینہ کے دوران چوری کی یہ چھٹی واردات ہے،جبکہ دو دفعہ فائرنگ کے واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں،سیدو شریف جیسے پرامن علاقہ جرائم پیشہ افراد کے زد سے اہلیان علاقہ خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے،اہلیان علاقہ نے جرائم کے بڑھتی ہوئے شرح کو دیکھتے ہوئے پولیس کے بالا افسران سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈی ائی جی مالاکنڈ رینج کے دفتر سے چند سو فٹ پر واقع محلہ شاہی باغ میں نامعلوم چوروں نے دو دکانوں کے تالے توڑ کر ایک لاکھ بیس ہزار روپے نقد،ہزاروں روپے مالیت کے کارڈز سمیت دیگر اشیاء چوری کرکے فرار ہوگئے ،علاقہ میں چوری کے بڑھتی ہوئے وارداتوں پر اہلیان علاقہ نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے بالا افسران سے اقدامات اٹھانے کامطالبہ کیا ہے۔
746 total views, no views today


