ریسکیو 1122 سوات نے نومبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 1306 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئے۔
ریسکیو 1122 سوات نے گزشتہ ماہ دیگر ایمرجنسیز کے ساتھ ساتھ کویڈ۔19 میں بھی فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دیئے جن میں 15 کرونا کے مثبت اور مشتبہ مریضوں کو مکمل ایس او پیز کیساتھ ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز منتقل کیے گئے۔

ریسکیو 1122 سوات کی ترجمان شفیقہ گل کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 سوات نے نومبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 1306 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے جس میں سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 1076 ہیں۔

اس کے علاوہ 138 ٹریفک حادثات ، 36 آتشزدگیاں، 11 گولی لگنےکے واقعات اور 30 دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دئیے۔
ریسکیو 1122 سوات نے مجموعی طور پر 1328 افراد کو بچایا جن میں ایک ہزار 1077 افرادکو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا، 251 افراد کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کر دی جبکہ 11 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جانبحق ہو گئے تھے۔

ترجمان سوات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات انجینئر ملک شیر دل خان کے سربراہی میں ریسکیو 1122 سوات 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہے۔
افسران بالا کے ہدایت پر ریسکیو 1122 عوام کی مذید خدمات اور کارکردگی میں بہتری لانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

1,057 total views, no views today



