اسلام اباد:اسلام آباد ایئرپورٹ سے سعودی ائیر لائن کی فلائٹ SV-272 دوسو اکتیس مسافروں کو لے کر سعودی عرب کے شہرجدہ روانہ ہوگئی ۔سعودی عرب کیجانب سے کرونا پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان سے یہ پہلی براہ راست پرواز ہے۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کیلئے یہ ایک بڑی خوشخبری ہےتین لاکھ پاکستانی واپس سعودی عرب جانے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کیلئے پروازوں کی تعداد کو بتریج بڑھا جائے گا،سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے،امید ہے ان کی جلد واپسی ہوسکے گی،سعودی سفیر نے کہا کہ اگلے ہفتے لاہور اور کراچی سے ریاض اور جدہ کیلئے پروازوں کا آغاز کر رہے ہیں۔
724 total views, no views today
Comments



