بریکوٹ، خیبر ایجوکیشن اکیڈمی بریکوٹ کے طلباء نے پاک آرمی سکول کے شہیدطالب علموں کو خراج تحسین ،۔شہید طلباء کے ساتھ یک جہتی کی اور ان کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں ۔اس سانحہ کو تاریخ کا بدترین واقع قرار دے دیا۔ملک میں امن کے لئے دعائیں مانگیں گئیں ۔خیبر ایجوکیشن اکیڈمی نے تعلیم کے میدان میں بھر پور کردار ادا کیا۔اپنی دس سالہ کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کا شمار ضلع سوات کے بہترین سکولوں میں ہورہا ہے اس ادارے کے طلباء نے ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر مختلف پروگرام میں حصہ لے کر بہتر ین پرفارمنس کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز خیبر ایجوکیشن اکیڈمی بریکوٹ نے سالانہ تقسیم انعامات کا ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمانی خصوصی ایڈینشنل ہوم سیکرٹری ارشد خان جبکہ پروگرام کی صدارت ای اے سی محمدفہیم نے کی ۔اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر انجئینر شرافت علی ،پرنسپل اسرار علی کے علاوہ والدین ،اساتذہ کرام اور طلباء نے بھر پور شرکت کی ۔سکول طلباء نے اپنے فن کا مظاہر ہ کرتے ہوئے حمد ،نعت ،نظمیں ،مزاحیہ خاکے،مزاحیہ قوالیاں پیش کرتے ہوئے حاظرین کی خوب داد وصول کی ۔مقررین نے کہاکہ تعلیم ڈگری کا نام نہیں ہے بلکہ تعلیم کے ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے وہ پاکستان کو ترقیافتہ ممالک کے صف میں لا سکتا ہے اور ایک بہترین معاشرے کے قیام کو عملی جامہ پہنا سکتا ہے ۔بعد میں مہمانی خصوصی اور دیگر نے سکول کے طلباء کوبہترین کارکردگی پر ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیں ۔سکول میں پہلی پوزیشن حمید خان جماعت ہفتم ،دوسری پوزیشن زراب شبیر جبکہ تیسری پوزیشن ھاد اسلام نے حاصل کی اور انہیں نقد انعام کے علاوہ ٹرافیوں سے نوازہ گیا۔
692 total views, no views today


