بریکوٹ، پرائیویٹ پیرا میڈیکس کیساتھ ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایک سال پہلے رجسٹریشن کے لیے درخواست جمع کرنے والوں کو رجسٹریشن دی جائے ، تحصیل بریکوٹ میں ایک سو پچاس پروائیویٹ پیرا میڈیکس کو ہر حال میں تحفظ دیا جائے ، HRA کو ہر گز کاروائی کے اجازت نہیں دینگے ، غریب عوام کو سہولیات ملتی ہیں تو ایمرجنسی اور چھوٹے موٹے علاج کے لیے جنرل پروٹیکشنل کیساتھ بھی انصاف کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار ضلع سوات پیرامیڈیکل یونین کے جنرل سیکرٹری جاوید اللہ خان نے بریکوٹ میں قائم پیرامیڈیکس اور فسٹ ایڈ دینے والے میڈیکل اہلکاروں کیساتھ ایک اہم اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ،اس موقع پر نواب میڈیکل سٹور کے گل نواب، حماد میڈیکل سٹور کے امداد اللہ، اکمل فارمیسی کے عمر صدیق اور دیگر پیرامیڈیکس مالکان بڑے تعداد میں موجود تھے ، اجلاس میں کہا گیا کہHRA کو ایک سال پہلے رجسٹریشن کے لیے درخواست جمع کی ہیں مگر ابھی تک اُس پر کاروائی نہیں ہوئے ، جگہ جگہ پر روڑ کے فوٹ پاتھ پر جالی حکیم انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں مگر اُس پر کوئی کاروائی نہیں کرتا اور بڑے بڑے سرجن دولت کمانی میں مصروف ہیں ، اور ہم اپنے علاقے میں 24گھنٹے میں غریب عوام کی خدمت میں پندرہ اور بیس سالوں سے مصروف ہیں ۔ سب ڈویژن بریکوٹ میں 150 پیرا میڈیکس ہزاروں غریبوں کو ادوایات اور علاج ٹھیک طریقے سے کرتے ہیں ۔ اگر حکومت کے خواہش ہیں کہ ان کے روزگار بند کردینگے ،تو ہمیں اس سے پہلے سرکاری ہسپتالوں میں نوکریاں دی جائے ،اگر ایک پٹواری ہمارا دکان سیل کرتا ہیں تو یہ سوچا جائے کہ اُنہوں نے کتنے کرپشن کی ہیں ، بڑے مگرمچ اس صوبے میں موجود ہیں پہلے اُن کو راہ راست پر لایا جائے ۔اگر ہمارے رجسٹریشن پر عمل درآمد نہ کیا گیا اور ہمیں HRA اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کیطرف سے تنگ کرنے کے کوشش کی گئے تو اسمبلی ھال کے سامنے تین دن بوک ہڑتالی کیمپ لگا یا جائے گا ، وزیر صحت ، اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ ہمارے مطالبات پر جلد سے جلد عمل کریں پیرامیڈیکل یونین کھبی بھی اپنے ان بھائیوں کو تنہا نہیں ہونے دینگے، صوبے کے سطح پر احتجاج کی کال دے سکتے ہیں ،HRAچیرمین ، اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ رجسٹریشن پر جلد سے جلد عمل کیا جائے
648 total views, no views today


