مینگورہ، صوبائی وزیر اطلاعات وہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی نے بہترین کارکردگی پر گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کو ایوارڈ دیدیا، ایوارڈ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر غلام محمد نے وصول کرلیا، گزشتہ روز پختونخوا کالج ٹیچر ایسوسی ایشن (پکٹا)کے زیر اہتمام پشاور میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات وہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی تھے، تقریب میں صوبہ بھر کے کالجوں سے تعلق رکھنے والے پرنسپلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی،پروگرام میں صوبہ کے دیگر کالجوں کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کو بھی بہترین کارکردگی دکھانے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا جو کہ پرنسپل ڈاکٹر غلام محمد نے وصول کرلیا،حسب روایت اس سال بھی کالج کے سترہ طلباء کو انجینئرنگ کالجز و یونیورسٹی میں داخلہ مل چکا ہے جبکہ کئی طلبہ کو ملک کے بڑے سرکاری اداروں میں میڈیکل کے داخلے بھی مل چکے ہیں جس پرپکٹانے کالج کو بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ سے نواز ا،پرنسپل پروفیسر غلام محمد نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کالج کے سارے پروفیسر ز کے کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کیوجہ سے اج ایوارڈملا، طلباء کو ملک و قوم کی ترقی کیلئے تیار کرنا ہمارا مشن ہے جس میں ہم بھر پور کوشش کرینگے جبکہ اس موقع پر پکٹا کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پروفیسر خان بہادر نے صوبائی وزیر اطلاعات و ہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی و پکٹا کے صدر پروفیسر نصر اللہ خان یوسفزئی سمیت پوری کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کے پروگرام منعقد ہونے سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہوگی جس سے طلباء بھی مستفید ہونگے۔
574 total views, no views today


