سوات:سوات کے تحصیل کبل میں اے سی تحصیل کبل عامر علی شاہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشارت خان نے رات گئے دریائے سوات کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کرغیر قانونی کرش پلانٹ اور مشینوں پر کام کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔زرائع کے مطابق تحصیل انتظامیہ کو خفیہ زرائع سے معلوم ہواتھا کہ دریاء سوات سے رات کے وقت ریت اور باجری نکالنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ جس پر اے سی نے ایکشن لیا اور رات کے تاریکی میں چھاپہ مارکر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ۔ یاد رہے کے ضلع سوات میں دریائے سوات میں کرش مشینوں اور پلانٹس پہ مکمل پابندی عائد ہے اور ہر قسم کی ریتی بجری نکالنا سخت منع ہے۔بجری نکالنے سے دریائے سوات کی خوبصورتی ماند پڑ گئی ہے۔ جس پر انتظامیہ نے پابندی عائد کی ہے
852 total views, no views today
Comments



