سوات:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مینگورہ شہر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ۔ خصوصی ہدایت پر سرکاری کالجوں میں داخلوں سے محروم طلبہ کے لئے گورنمنٹ ڈگری کالج سیدو شریف کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں داخلوں سے محروم طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔ امسال ہائی میرٹ اور کالجوں میں محدود نشستوں کی وجہ سے سیکڑوں طلبہ داخلوں سے محروم رہ گئے تھے۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر عنایت اللہ کاکہناہےکہ پہلے مر حلے میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، کمپوٹر سائنس اور آرٹس میں طلبہ کو داخلے دیے جائیں گے جس کے لئے پراسپکٹس آج سے گیارہ دسمبر تک گورنمنٹ جہانزیب کالج سیدو شریف سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
751 total views, no views today
Comments



