مینگورہ، زکواۃ میں بڑے پیمانے پر غبن کا انکشاف،رشتہ داروں اور عزیزوں کو نوازنے پر محکمہ انٹی کرپشن نے انکوائری شروع کردی،جبکہ بیوی کو مردہ ظاہر کرکے امدا د بٹورنے والا بھی دھر لیا گیا،پٹواری کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی۔محکمہ بیت المال میں زکواۃ اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کو نوازنے کا انکشاف ہوا ہے جس کی باقاعدہ انکوائری شروع کی گئی ہے،انٹی کرپشن ذرائع کے مطابق مختلف مقامات میں بیت المال کے اہلکاروں نے اپنے رشتہ داروں کو زکواۃ سے نوازا ہے جس سے بڑے پیمانے پر مستحق افراد محروم رہ گئے ہیں اس سلسلے میں انکوائری شروع کردی گئی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیاہے۔ادھر بیوی کو مردہ ظاہر کرکے دو لاکھ کا امداد بٹورنے والے کو انٹی کرپشن حکام نے دھر لیا اور اس کو امداد کے مد میں دی جانے والی رقم حکومتی خزانے میں جمع کرادی گئی جبکہ تصدیق کرنے والے پٹواری کے خلاف انکوائری شروع کردی۔
586 total views, no views today


