سیالکوٹ: تھانہ اگوکی کے علاقہ وزیر آباد روڈ پر واقع نجی فیکٹری کے غیر ملکی مینیجر کو ملازمین نے توہین مذہب کے الزام میں زندہ جلادیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ملازمین نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے مینیجر پر تشدد کیا پھر اسے زندہ جلاکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے بتایا کہ ڈی پی او سیالکوٹ موقع پر موجود ہیں، واقعہ کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی۔
صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی لیبر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ محکمہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی وزیر کوپیش کر دی گئی جس کے مطابق راجکو انڈسٹریز سیالکوٹ میں یہ واقعہ پیش آیا، غیر ملکی مینیجر ملازمین کے تشدد اور جلانے سے ہلاک ہوا۔
464 total views, no views today



