مینگورہ ، تیرہ سال پہلے چند کمروں سے شروع ہونے والا خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج میں اس وقت 1700طلبہ معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ جس میں 500یتیم بچوں کی بھی مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کفالت بھی کی جاتی ہے۔ اس وقت سکول کے دو سیکشنز بوائز کیمپس اور گرلز کیمپس کے ساتھ ساتھ ہاسٹل کی سہولت بھی موجود ہیں۔جس میں یتیم بچّوں اور بچّیوں کے لئے بہترین رہائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ،گزشتہ روزخپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے بوائز کیمپس کے لئے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اس دوران ملٹری کے چاق و چوبند دستے نے پرچم سلامی پیش کی اور سب لوگ قومی ترانے کے اَدب میں کھڑے ہوگئے۔خطبہ استقبالیہ میں پرنسپل محمد ثناء الحق قاضی نے گزشتہ سال کی کاکردگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس ادارے نے تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کیئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے طلبہ نے ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی ضلعی ، ڈویژنل اور صوبائی سطح پر مقابلوں میں شرکت کرکے نمایاں پوزیشنز حاصل کیئے اور ادارے کیلئے نام کمایا،اس تقریب میں دیگر مہمانوں کے ساتھ ساتھ خپل کور فاؤنڈیشن کے سرپرست جسٹس شیرمحمد خان صاحب، صدر رفیع الملک صاحب، سینئر نائب صدر شیرمحمدخان صاحب، بیریسٹر امجد ہلال صاحب، دپٹی ڈی ای او ذولفقار الملک ،سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے راحت اﷲ صاحب،روزنامہ شمال کے چیف ایڈیٹر غلام فاروق صاحب، پاکستان آرمی کے کیپٹن جنیدصاحب،خپل کور فاؤنڈیشن کے ایکزیکیٹیو کمیٹی کے ممبران امیر نوشاد صاحب، فضل علی صاحب، محمودرفیق بابو، رحمت علی عاجز،شیر علی خان صاحب،ارشد علی صاحب، موسیٰ خان پاسبان(گروپ لیڈر مٹہ سکاؤٹ اوپن گروپ) ، ڈاکٹر افضل خٹک صاحب اور صحافتی برادری سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ بچّوں کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے پروگرام کو رونق بخشی۔ اس موقع پر بچّوں نے حمد،پی ٹی شو، ٹیبلو،تائکوانڈو ،ملٹری ، ملّی نغمہ ، جمناسٹک اور روایتی اتنڑ پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کئے۔اس تقریب میں سٹاف ممبرزمیں عمرہ کے لئے لکی ڈرا کے ذریعے قرعاندازی کی گئی جسمیں ادرے کے خوش نصیب فضل کریم صاحب نے عمرہ کا ٹکٹ جیت لیا۔
788 total views, no views today


