سوات، کروڑہ سے سوات جانیوالی مسافر گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کی غفلت کے باعث اُلٹ گئی ،24مسافر شدید زخمی ،12زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیاگیا جبکہ 12کی حالت نازک ہونے پر سیدوٹیچنگ ہسپتال سیدو شریف سوات منتقل کردیا گیا ۔پولیس زرائع کے مطابق ہفتے کے روز شانگلہ کروڑہ سے سوات مینگورہ جانیوالی مسافر وین نمبرPSA-1449۔ ڈرائیور سید محمد کی لاپرواہی کے باعث موڑکاٹتے ہوئے اُلٹ گئی جس کی نتیجے میں وین میں سوار خواتین سمیت24مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کو پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکو کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوازخیلہ منتقل کیا جہاں سے 12شدید زخمیوں کو سیدوٹیچنگ ہسپتال مینگورہ سوات منتقل کیاگیا ۔زخمیوں میں 8افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ 12مسافروں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ۔زخمیوں کا تعلق ضلع شانگلہ کے مختلف علاقوں سے ہے ۔زخمیوں میں ڈرائیور سید محمد ،عزت گل ،مسماۃ بخت نصیبہ ،مسماۃ صائمہ ،اداش خان ،فضل رحمن ،گلزاراحمد ،مسماۃ رابعہ ،مسماۃ گل خیرون ،مسماۃ فاطمہ ،عقل ذاہد ،باچارحمان ،محمد اقبال ،شاہ خالد ،گل شیر ،محمدحیات ،مسماۃ نور ملکہ ،مسماۃ باچارحمت،سید الرحمن ،احسان علی ،عرفان اللہ اور فضل نعیم شامل ہیں ۔دریں اثناء سیدوشریف کے علاقہ گلی گرام میں دو موٹر کار تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکراگئے ، جس سے دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، پولیس نے گاڑیاں تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔
359 total views, no views today


