مینگورہ، آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن (ایپکا )ضلع سوات کی نو منتخب کابینہ کا پہلا اجلاس زیر صدارت صدر علی رحمن منعقد ہوا جس میں دیگر عہدیداروں جنرل سیکرٹری مشتاق احمد خان ، سینئر نائب صدور ملک فضل سبحان ، برکت علی ، نائب صدور فضل رحمن ، عالم خان ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حسین علی ، فنانس سیکر ٹری سبزعلی خان ، پریس سیکرٹری سمیع اللہ ، رابطہ سیکرٹری سعید اللہ خان ور آفس سیکرٹری طفیل سلطان نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں علی رحمن پینل کی کامیابی پر کلرکس برادری کا شکریہ ادا کیاگیا اور برادری کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیاگیا ، اجلاس میں منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب اور دیگر امور کے بارے میں اہم فیصلے بھی کئے گئے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی رحمن اور مشتاق احمد خان نے کہا کہ 23 فروری کے الیکشن میں کلرکس برادری کے خلوص کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ، اور ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی ، اس موقع پر جنرل سیکرٹری مشتاق احمد خان نے ری کاؤنٹنگ کی درخواست واپس لینے پر سردار علی کا شکریہ بھی اداکیا اور کلرکس برادری کو مسائل کے حل کیلئے متحد ہونے کی اپیل کی ۔
614 total views, no views today


