مینگورہ، عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی کے 81 کے تمام یو سیز کے صدور و جنرل سیکرٹریز کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر شیر شاہ خان منعقد ہوا ، اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لیکر کامیابی حاصل کی جائے گی اور یونین کونسلوں کے سطح پر کارکنوں کے اجلاس منعقد کئے جائیں گے اور پارٹی کے تمام کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائیگا ، اجلاس میں چیئرمین بلدیاتی کمیٹی عبداللہ یوسفزئ ، ممبران اکرام خان ، نواب عالم ، محمود خان کے علاوہ ، بخت زمین خان کوکارئ ، جمشید خان بیش بنڑ ، عبدالکریم صدر ، عزیز خان ، ایوب باچا ، عطاء اللہ ، نادر شاہ خان اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر شیر شاہ خان نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ،سوات کھنڈرات کی صورت اختیار کر چکا ہے ، عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں 12 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے سیدو ہسپتال کیلئے ایم آر آئی مشین خریدی گئی اور اسی طرح سی ٹی سکین مشین ہسپتال میں لگوائے گئے مگر موجودہ صوبائی حکومت کی نا اہلی کے باعث یہ قیمتی مشین چالو نہ ہو سکے ہیں اور اس سے غریب مریضوں کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ، اسی طرح چکدرہ سوات گرڈ اسٹیشن کیلئے مرکزی حکومت نے 40 کروڑ روپے ریلزی کئے ہیں لیکن صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث یہ منصوبہ بھی التوا میں پڑا ہے ،انہوں نے کہا کہ مراد سعید کی جعلی ڈگری کیس منظر عام پر آنے کے بعد انہیں اخلاقی طور پر مستعفی ہونا چاہئے پارٹی قیادت ایک واقعی میرٹ پر یقین رکھتی ہے تو اُن سے استعفیٰ لیا جائے ورنہ سواتی عوام اُن کے خلاف عدالت میں جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا دور قوم پرستوں اور اے این پی کا ہے کیونکہ تبدیلی اور مذہب کے نام پر ووٹ لینے والے حکمران اپنے تخت بچانے میں مصروف ہیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آ رہا یہی وجہ ہے کہ عوام اُن لوگوں سے مایوس ہو چکی ہے سابقہ اچھی کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات میں جیت اے این پی کی ہو گی ۔ عوام دوسری جماعتوں سے نالاں ہو چکے ہیں اور عوامی نیشنل پارٹی کو ہی وہ نجات دھندہ قرار دے رہے ہیں ۔ اجلاس کے اخر میں انہوں نے یونین کونسلوں کے صدور و جنرل سیکرٹریز پر زور دیا کہ وہ یوسیز کی سطح پر اجلاسوں کا انعقاد کرے اور پارٹی پیغام زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
632 total views, no views today


